مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں ایرانی سفیر نے ایران قونصل خانے پر صہیونی حملے میں پانچ سے سات افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
شام میں تعیینات ایرانی سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ایف 35 طیارے نے ایرانی سفارت خانے پر 6 میزائل داغے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ قونصل خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔
اکبری نے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر پانچ سے سات افراد شہید ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تبادہ شدہ عمارت سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے جنرل زاہدی کے معاون جنرل حاج رحیمی بھی شہید ہونے کی خبر دی ہے۔
جنرل رحیمی گذشتہ مہینے شام میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے گئے تھے۔ اپنی روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ شام میں شہادت کے اعلی مرتبے پر فائز ہونے جارہا ہوں۔
آپ کا تبصرہ